• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پہلے دورہ پاکستان پر 28 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گی

لندن ( سعید نیازی) دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گی۔ عزت مآب پیٹریسیا سکاٹ لینڈ کے سی حکومت پاکستان کی دعوت پر 28 جولائی سے 2 اگست 2024 تک اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گی۔سکریٹری جنرل سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوان رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔دولت مشترکہ کی سکریٹری جنرل، جو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کی حمایت کے لیے پرزور حامی رہی ہیں، پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی ۔ یہ دورہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کی دوسری برسی کے موقع پر ہے جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب دیا تھا اور 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔ان کا سیلاب سے متاثر ہونے والے کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔سیکرٹری جنرل کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کریں گی، جن میں پاکستان کے قومی ترقیاتی منصوبے کی حمایت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔کامن ویلتھ اور پاکستان کی جانب سے 2023/24 کو ʼنوجوانوں کا سال نامزد کرنے کے ساتھ، کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، سیکرٹری جنرل وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے بارے میں وسیع بریفنگ حاصل کریں گی اور دولت مشترکہ کی رکنیت سے نوجوانوں کے لیے مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے۔تنظیم کے بانی اراکین میں سے ایک کے طور پر، پاکستان دولت مشترکہ کو عالمی مسائل اور چیلنجز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان دوطرفہ دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

یورپ سے سے مزید