• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اسرائیل کو مہم جوئی کے خطرناک انجام سے خبردار کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ لبنان میں کوئی بھی نئی فوجی مہم ’غیر متوقع نتائج‘ کا باعث بن سکتی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تہران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائٹس پر مہلک راکٹ حملہ کا الزام لگایا گیا ہے جس میں بچوں سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کا کوئی بھی جاہلانہ اقدام خطے میں عدم استحکام، عدم تحفظ اور جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل خود ایسے اقدام کے غیر متوقع نتائج اور ردعمل کا ذمہ دار ہوگا۔جبکہ حزب اللہ نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ حزب اللہ نے ایک راکٹ حملہ کر کے ’تمام ریڈ لائنز عبور کر لی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید