• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور امریکا کا ہر سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

وینٹیانے (این این آئی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے ۔ اتوار کے روز فریقین نے چین اور امریکہ کے موجودہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ہر سطح پر رابطے جاری رکھنے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو سربراہی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد پر اتفاق کیا۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران دونوں فریقوں نے اپنی سفارتی، مالیاتی، قانون نافذ کرنے والی اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ دونوں افواج کے درمیان رابطے برقرار رکھے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم یہ واضح کرنا لازم ہے کہ امریکہ نے چین کو روکنے اور دبانے کی اپنی کوششوں کو نہیں روکا ہے،بلکہ اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید