• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پاکستان پارٹی کا کے الیکٹرک دفتر کے باہر پہلا احتجاجی مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر خزانہ اورعوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بجلی پر لگائے گئے ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا اور عوام کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق اتوارکو کراچی میں کے الیکٹرک کے دفترکے باہر پہلا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر عوام کے لیے فری بجلی نہیں تو کسی کو نہیں ملنی چاہیے‘پیپلز پارٹی نے 300 فری یونٹ کا دعویٰ کیا تھا‘ فری بجلی نہیں دے سکتے تو ٹیکس بھی نہ لگایا جائے‘2015ءسے اب تک بجلی کے بلوں میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ کیا اتنا اضافہ کسی کی تنخواہ میں کیا گیا ہے، عوام اس وقت تک انتشار نہیں پھیلاتے جب تک ان کو لیڈر انتشار کا نہ کہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلوں صارفین پر 4ماہ تک اگر ٹیکس نہ لیا جائے تو آپ کا صرف 50 ارب کا نقصان ہوگا، ٹیکس کم کرنے سے بجلی کے بل میں 24 فیصد کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 10 فیصد صارفین ادائیگی نہیں کرتے لیکن ان کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، کے-الیکٹرک اوور بلنگ ختم کرے۔

ملک بھر سے سے مزید