• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں TTP کی موجودگی پاکستان کیلئے مسلسل خطرے کا باعث، سیکرٹری خارجہ

اسلا م آباد( نیوز رپورٹر) سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی پاکستان کے لیے مسلسل خطرے کا باعث ہے،افغان طالبان آنے کے بعد پاکستان مخالف کارروائیوں میں اضافہ ، ٹرک ڈرائیورز بغیر پاسپورٹ بارڈر کراس نہیں کرینگے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز چیئرپرسن حنا ربانی کھر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتائی ۔ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ کئی دہشتگرد تنظیمیں بشمول داعش، ایسٹ ترکستان موومنٹ، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے کارروائی کررہی ہیں، داسو میں چینی شہریوں پرحملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان سے کی گئی، افغان طالبان کے آنے کے بعد پاکستان مخالف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید