• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی اوروسائل میں توازن ،موثر پالیسی اشد ضرورری ، مقررین

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان میں آبادی اور وسائل میں توازن کے لئے موثر پالیسی سازی اور اہداف کی حصول کے لئے مصدقہ اور جامع اعداد و شمار کی بروقت دستیابی اشد ضروری ہے ۔ ان خیالات کااظہار یو این ایف پی اے کے تعاون سے پاپولیشن کونسل کے زیر اہتمام میڈیا کولیشن میٹنگ میں کیا گیا ، پاپولیشن کونسل کے سینئر ڈائریکٹر پروگرامز ڈاکٹر علی میر نے کہا کہ مفاد عامہ کی موثر پالیسیوں کی تشکیل کیلئے قابلِ رسائی اور درست اعدادوشمار کے ذریعے ہی مساوات پر مبنی خوشحال مستقبل کے خواب کی تعبیر ممکن ہے ۔ ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن اکرام الاحد، اُم کلثوم، ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔
لاہور سے مزید