ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ ) ساؤتھ وزیرستان کے ججز اور ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس اسکواڈ پر دن دیہاڑے مصروف ترین ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر ٹانک کی حدود میں واقع بھگوال پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نےفائر نگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید اور 2کو زخمی کر دیا ۔تین ججز ٹانک کیمپ کورٹ میں عدالتی فرالئض ادا کرنے کے بعد ڈی آئی خان جا ررہے تھے کہ بھگو ال میںتاک میں بیٹھے دہشت گردوں نے فائرنگ شرو ع کردی ،آد ھا گھنٹہ مقا بلہ جاری رہا ، 2اہلکار شہید او ر 2زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ملزمان پو لیس وین بھی ساتھ لےگئے اور چھینہ گا ئو ں میں اسے آگ لگا دی، اطلاع کے مطابق ساؤتھ وزیرستان میں متعین تین ججوں جن میں ایک خاتون جج بھی شامل بتائی جاتی ہے ٹانک کیمپ کورٹ میں اپنے عدالتی فرالئض ادا کرنے کے بعد اپنے سیکورٹی گارڈوں کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان جاررہے تھے جیسے ہی وہ بھگوال پیٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو وہاںپہلے ہی سے تاک میں بیٹھے مسلح دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سےاپر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور صمد نامی دو پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئےاورزخمی کوہسپتال منتقل کردیا گیا تا ہم سکواڈ میں موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا ذرائع کے مطابق آدھا گھنٹہ تک آزادانہ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے خوش قسمتی سے تینوں معزز جج صاحبان اس حملہ میں محفوظ رہے ۔