• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہینہ کی شہادت عالمی امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد ( جنگ نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری، مسیحی راہنما راشد چو ہان نے اپنے بیان میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہینہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے جنگی جرائم تمام حدود سے تجاوز کر چکے ہیں ۔ سبط الحیدر بخاری کا کہنا تھا کہ ایران کی سرزمین پر اسرائیلی کی دراندازی اور بزدلانہ حملہ نہ صرف یو این کی قراردادوں بلکہ امن کے لئے عالمی برادری کی کوششوں پر بھی شب خون ہے۔
اسلام آباد سے مزید