کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ کیماڑی میں 41 ملی میٹر جبکہ پی اے ایف مسرور بیس میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
قائد آباد اور صدر میں 19، اورنگی ٹاؤن میں 18.2، کورنگی میں 16.2 اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 14.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ پی ایف بیس فیصل میں 11، گڈاپ میں 5.3، اولڈ ایئر پورٹ میں 4.8، حسن اسکوائر میں 3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل، گلشن حدید، سرجانی میں 3، ناظم آباد میں 2.5 اور میٹ کمپلیکس میں 1.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ابراہیم حیدری 1.5، بن قاسم میں 0.7 جبکہ سب سے کم گلشن معمار میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔