دیو قامت سبزیاں کاشت کرنے کے شوقین امریکی شہری نے 8.33 پاؤنڈ (تقریباً پونے چار کلو) وزنی بینگن اُگاکر عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیو بینیٹ کا کہنا ہے کہ ’میں تقریباً پانچ برسوں سے بینگن کاشت کر رہا ہوں، دو سال پہلے 5.6 پاؤنڈ وزنی بینگن کاشت کر کے ریاستی ریکارڈ قائم کیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کی درخواست منظور کر لی گئی۔
واضح رہے کہ پچھلا ریکارڈ 7.21 پاؤنڈ وزنی بینگن کا تھا جو 2022 میں انگلینڈ میں اُگایا گیا تھا۔