• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹر فیوچر پاکستان ناروے فٹبال کپ ٹورنامنٹ میں رنراپ

اوسلو(نمائندہ جنگ)بیٹر فیوچر پاکستان کو گولڈن پینلٹی ککس میں شکست کے بعد ناروے کپ ہار گئی تفصیلات کے مطابق بیٹر فیوچر ٹیم کا فائنل گزشتہ روز نارویجن ٹیم کے ساتھ ہوا اس میں دونوں ٹیموں کے دو دو گول تھے میچ برابر ہونے کی وجہ سے میچ پینلٹی ککس پر گیا اور پینلٹی کیکس میں پاکستانی ٹیم میچ فائنل میچ ہار گئی اور اس طرح پاکستان اپنا فائنل میچ ہار گیااس دفعہ بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم ناروے فٹبال کپ میں رنر اپ رہی ہے فٹبال میچ میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی خواتین و حضرات اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔میچ کے دوران فٹبال گراؤنڈ پاکستان زندہ باد پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا ناروے فٹبال کپ ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں کو سلور میڈل اور کپ بھی دیا گیا ۔فٹبال میچ گراؤنڈ میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے صافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ٹیم کے بچوں نے ہمارے دل جیت لیے ہیں آج اگر گراؤنڈ میں پاکستان زندہ باد پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے ہیں تو یہ ان بچوں کی وجہ سے لگے ہیں کیونکہ ان بچوں نے ناروے کپ میں بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔سفیر پاکستان سعدیہ الطاف نے کہا کہ سپورٹس میں ہار جیت ہوتی ہے اور اگر ہم اس دفعہ فائنل نہیں جیت پائے تو ہم انشاءاللہ اگلے سال ناروے کپ جیتیں گے بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم ناروے فٹبال کپ میں رنر اپ رہی ہے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے کہا کہ ٹیم کے آرگنائزر شیخ طارق محمودنے ٹیم کو انٹرڈیوس کرانے اور ٹیم کو اس مقام پر لانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔شیخ طارق محمود نے کہا کہ بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے فائنل میچ میں بہت اسپورٹس کھیلی ہے کھلاریوں کی زبردست اسپورٹس کھیلنے پرناروے میں بسنے والے پاکستانیوں اور پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر رہنما علی اصغر شاہد نے کہا کہ بچوں نے میچ میں بہت محنت کی اور میری نظر میں یہ آج کا میچ ہم ہارے نہیں بلکہ جیتے ہوئے ہیں اور انشاءاللہ 2025اگلے سال ہمارے پیارے پاکستان کی ٹیم ناروے کب جیتے گی فٹ بال میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا ایک کھلاڑی زمین پر لیٹ کے کافی دیر روتا رہا۔
یورپ سے سے مزید