پیرس(این این آئی)معروف نجومی فرانسیسی نوسٹرا ڈامس کی پاکستان، بھارت میں بارشوں سے متعلق پیشگوئی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں انہوں نے 2024میں خوفناک واقعات سے متعلق پیشگوئی کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوسٹراڈامس کی پاکستان، بھارت اور چین میں رواں سال شدید بارشوں، سیلابی صورتحال سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی ہے۔رواں سال بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث 194افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 187سے زائد افراد لاپتہ ہیں، اسی طرح گائمی نامی طوفان کے باعث فلپائن میں 30جبکہ تائیوان میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔تاہم چین تک پہنچتے پہنچتے سمندری طوفان کمزور پڑگیا، مگر صوبے حنان میں موسلادھار باشروں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ دنوںژژنگ شہر میں سیلاب کے باعث 30افراد ہلاک ہوگئے اور 35افراز لاپتہ ہوئے۔واضح رہے فرانس سے تعلق رکھنے والے نوسٹراڈامس نامی نجومی کی جانب سے پیشگوئیوں پر ایک کتاب لکھی گئی تھی، جو کہ دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہی ہے، یہ کتاب 450سال بعد سامنے آئی تھی۔دوسری جانب نوسٹراڈامس کی جانب سے ایڈولف ہٹلر کے عروج، امریکی صدر جان ایف کینیڈی پر حملہ، کرونا وائرس اور پھر 2022 میں رہن سہن کے اخراجات کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی تھی۔