خاتونِ اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔
آصفہ بھٹو آج کل پارلیمنٹ میں اراکینِ قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویروں میں خاتونِ اول کے ساتھ ایم این اے شرمیلا فاروقی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز خاتون اول چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے اُن کے گھر پہنچیں۔
آصفہ بھٹو نے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے اہلِ خانہ سے تعزیت، مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مرتضیٰ شاہ، پی پی اراکین اسمبلی میر منور تالپور، شازیہ مری، اعجاز جکھرانی، شہلا رضا اور مہرین بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔