• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی کا سر جار میں پھنس میں گیا، مشکل سے نجات ملی


امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بلی کا سر جار میں پھنس گیا، ریسکیو حکام نے کافی تگ و دو کے بعد اسے اس مشکل سے نجات دلوائی۔

پولیس ڈپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ محکمے کے افسران کو ایک بلی کے پریشانی میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچنے پر پتا چلا کہ بلی کا سر ایک جار پھنس گیا تھا، جس کی وجہ سے اسے کچھ دکھائی بھی نہیں دے رہا تھا۔

حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مصیبت میں گھری اس بلی کے سر کو جار سے نکالا۔

پولیس نے بلی کا نام ’جار جار‘ رکھ دیا اور اسے مزید جانچ کیلئے جانوروں کے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید