نیو کاسل (پ ر) ممتاز کشمیری رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، وائس چیئرمین جامع مسجد ہملٹن اسرار ندیم، پاکستان کلچرل سوسائٹی نیو کاسل کے چیئرمین ممتاز صنم اور نیو کاسل کے معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر نوید انور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان ایسوسی ایشن نارتھ ایسٹ کے زیراہتمام18اگست کو سوک سینٹر ہال نیو کاسل میں ہونے والے یوم آزادی کے خصوصی پروگرام کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں، ہم تمام پاکستان ایسوسی ایشن نارتھ ایسٹ کے ساتھ مل کر یوم آزادی ملی جذبے اور بھرپور ولولے کے تحت منائیں گے ان رہنماؤں نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ایک خاص اہمیت کا حامل اور حب وطنی کے جذبے سے بھرپور ایک خاص دن ہے۔ یوم آزادی صرف ایک دن نہیں ایک خاص تہوار ہے جس دن پاکستان معرض وجود میں آیا، ہمیں اس جشن کے موقع پر پاکستان کی خاطر سوچنے اور کام کرنے کا پختہ ارادہ کرکے اس پر عمل کرنا ہوگا، یہ نہ سوچو کہ پاکستان نے کیا دیا ، یہ سوچو کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا، انہوں نے اپنی ٹیم کے کپتان انٹر نیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے چیئرمین کونسلر چوہدری مہربان صدیق کو مبارک دی کہ آپ ساتھیوں کو ساتھ لے کر نیو کاسل کی تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کا بڑا پروگرام کررہے ہیں، ہم بھرپور انداز میں آپ کے ساتھ ہیں، ہم یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ مل کر پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا عملی ثبوت دیں گے، جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے۔