• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، ڈاکٹر محمد یونس 3 سال پرانے کیس میں بری

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو لیبر قانون کی خلاف ورزی کے 3سال پرانے کیس میں بری کردیا گیا۔ڈھاکا کے ایک ٹربیونل نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس اور گرامین ٹیلی کام کے 3اعلیٰ حکام کو لیبر قانون کی خلاف ورزی کے کیس میں بری کر دیا۔ یکم جنوری کو ڈھاکا کی لیبر کورٹ نے گرامین ٹیلی کام کے چیئرمین پروفیسر یونس، ان کے ڈائریکٹرز اشرف الحق، ایم شاہ جہاں اور نورجہاں بیگم کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ایک کو 30ہزار ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید