• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کی غفلت سے نوجوان نوراحمدجاں بحق ہوا‘ پشتونخوانیپ

کوئٹہ ( پ ر ) پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے بیان میںکہاگیاہے کہ کیسکوحکام کی غفلت کے باعث گذشتہ روز تختانی بائی پاس چالو باوڑی افغانیہ روڈ پر بجلی کھمبے کا کرنٹ لگنے سے جوان نوراحمد جان کی بازی ہار گیا جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے معمولی بارش کے بعد بجلی کے کھمبوں میں کرنٹ آنا معمول بن چکا ہے جس سے قیمتی جانی نقصان ہورہاہےمگر کیسکو حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے بیان میں کہاگیا کہ متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرکے نوراحمد کے خاندان کی کفالت کا ذمہ کیسکو اٹھائے۔
کوئٹہ سے مزید