• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی نگاہیں ارشد ندیم پر، پاکستان 32 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل کیلئے میدان میں


پاکستان بھرپور دعاؤں کی وجہ سے 32 سال کے انتظار کے بعد آج پھر اولمپکس گولڈ میڈل کےلیے میدان میں ہے اور پوری قوم کی نگاہیں ارشد ندیم پر جمی ہوئی ہیں۔

فرانس میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں آج صبح سے ہی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد، ہیڈ چانسلر کاشف جمیل بلوچ اور پریس کونسلر محترمہ سجیلہ نوید سمیت پورا سفارت خانہ متحرک نظر آ رہا ہے۔

علاوہ ازیں، فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے بھرپور دعائیں کر رہی ہے۔

آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے پاکستان ایک بار پھر اولمپکس میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کر سکے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید