کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہری کا لیپ ٹاپ لیکر فرار ہونے والے آن لائن بائیک سروس کے رائیڈر کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق صابر جان نامی شہری نے آن لائن بائیک سروس سے موٹر سائیکل بک کروائی اور محمد علی نامی رائیڈر کو فون کے ذریعے اپنے گھر سے لیپ ٹاپ لانے کا کہا تاہم وہ لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگیا، شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی بھاگ دوڑ کے بعد ملزم کو گرفتار کروایا، متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ محمد علی نامی رائیڈر نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا تھا، میں نے باربار کمپنی سے ملزم کو پکڑنے کی اپیل کی لیکن انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا،شہری کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے پاس اپنے ملازمین کا ماضی کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں، بعد ازاں سچل پولیس نے مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔