• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں بنگلہ دیشی ہندو بھارت جانے کیلئے سرحد پر جمع، بھارتی ویزا مراکز بند

کولکتہ (اے ایف پی)سیکورٹی حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ بنگلہ دیش میں سیکڑوںہندو بھارت جانے کیلئے سرحدپر جمع ہیں، جبکہ بھارتی ویزا مراکز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔ حسینہ واجد کی معزولی کے بعد ہندوؤں کے ملکیتی کچھ کاروباروں اور گھروں پر حملے کیے گئے، اوربنگلہ دیش میں کچھ لوگ اس گروپ کو حسینہ واجد کی حکومت کے قریب سمجھتے ہیں۔بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امیت کمار تیاگی نے کہاکہ کئی سو بنگلہ دیشی شہری، جن میں زیادہ تر ہندو ہیں، بنگلہ دیش میں بھارت کی سرحد کے ساتھ مختلف مقامات پر جمع ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں بھارت کی سرحد کے ساتھ200سے زیادہ افراد جمع ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید