انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے گاڑیاں بنانے والے اداروں پر ڈبلیو پی 29 معیار کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں گاڑیاں بنانے والا ایک جاپانی ادارہ ڈبلیو پی 29 معیار حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ دوسرا ناکام ہو گیا۔
کراچی میں موجود سب سے بڑی کاروں کی پیداواری جاپانی کمپنی معیار حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
جاپانی کمپنی کے ترجمان کے مطابق کار بنانے کا پلانٹ بند ہو گیا ہے، پارٹس پورٹ پر رک گئے ہیں۔
کمپنی ذرائع کے مطابق کار کا پلانٹ 28 جولائی سے بند ہے، جسے وفاقی وزیر کی آمد پر ایک دن کے لیے کھولا گیا تھا۔
کمپنی ذرائع نے بتایا ہے کہ بند پلانٹ والی کمپنی کے وینڈرز 4 پرزے معیار کے مطابق دینے میں ناکام رہے۔
دوسری جانب آٹو مینوفیکچررز اور پارٹس مینوفیکچررز نے حکومت کو ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے خط لکھ دیا ہے۔