• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ایئرپورٹ پر نوجوان کو لاتیں مارنے والے دوسرے افسر کیخلاف تفتیش

لندن (پی اے) پولیس واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ گریٹر مانچسٹر پولیس کے دوسرے افسر کے خلاف مانچسٹر ایئرپورٹ پر فرش پر لیٹتے ہوئے ایک شخص کو لاتوں سے تشدد کرنے پرمجرمانہ تفتیش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ ماہ آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں محمد فہیر عماز کو 23 جولائی کو پولیس سے تصادم کے بعد گرفتار کئے جانے کے بعد ایک آتشیں اسلحے والے افسر کو لاتیں مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ انڈی پینڈنٹ آفس برائے پولیس کنڈکٹ (آئی او پی سی) نے 26 جولائی کو اعلان کیا تھاکہ ایک پولیس کانسٹیبل واقعات کے سلسلے میں مجرمانہ تفتیش کے تحت ہے۔ آئی او پی سی نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر فورس کی طرف سے ایک مزید حوالہ، جو پیر کو موصول ہوا، اس میں ایک شکایت شامل تھی، جس میں متعدد الزامات کی تفصیل تھی، جس کی وجہ سے اس میں ملوث افراد میں سے ایک دوسرے افسر سے تفتیش کی گئی۔ آئی او پی سی نے کہا کہ دوسرے افسر سے پولیس کے پیشہ ورانہ معیارات کی مبینہ خلاف ورزیوں بشمول طاقت کے استعمال کے لئے ممکنہ سنگین بدانتظامی کے لئے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس (جی ایم پی) نے کہا کہ وہ پولیس واچ ڈاگ کی آزادانہ تحقیقات کی حمایت کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ لات مارنے کے واقعے کی فوٹیج کی وجہ سے راچڈیل اور مانچسٹر سٹی سینٹر میں مظاہرے ہوئے اور بعد میں ایک پولیس کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔ جی ایم پی نے پہلے کہا تھا کہ ٹرمینل 2 پر گرفتاری کی کوشش کے دوران اس کے آتشیں ہتھیاروں کے اہلکار تشدد کا نشانہ بنے تھے اور اس بات کا خطرہ تھا کہ ان کے ہتھیار ان سے چھین لئے جا سکتے ہیں۔ دو بھائیوں سمیت چار افراد کو حملہ اور جھگڑے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ پولیس ضمانت پر ہیں۔ پیر کو فہیر اماز کے خاندان کے وکلاء، جن کا تعلق راچڈیل سے ہے، نے بدسلوکی کے مزید الزامات لگائے۔ سالیسٹر عامر انور نے کہا کہ مبینہ طور پر افسران نے اپنی شناخت بتائے بغیر مسٹر اماز سے رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کی گردن پکڑ کر ٹکٹ مشین میں اس کا سر مارا۔ وکیل نے کہا کہ اسے ایک افسر نے زمین پر پھینک دیا اور گھٹنے ٹیک دیئے، جس پر ان کا الزام ہے کہ اسے حراست میں لینے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل کے ایک علاقے میں بغیر کیمروں کے ہوا۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ یہ مردوں کی والدہ کے ساتھ نسلی زیادتی تھی، جب وہ دوحہ سے مانچسٹر کے لئے پرواز کر رہی تھی، جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں اور ایک دوسرے شخص کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کی وجہ سے پولیس کو بلایا گیا۔ مسٹر انور نے کہا کہ جی ایم پی نے آدمی سے پوچھ گچھ نہیں کی تھی۔اس سے پہلے جاری کردہ ایک نئے بیان میں جی ایم پی نے کہا کہ وہ سمجھتا ہے کہ ہوائی اڈے پر ہونے والے واقعات کے سلسلے میں عوامی دلچسپی اور تشویش جاری ہے۔ اس نے کہا کہ یہ عوام اور پولیس افسران دونوں کے خلاف مبینہ مجرمانہ جرائم کی تحقیقات میں اچھی پیش رفت کر رہا ہے۔ فورس نے مزید کہا کہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، اس لئے ہم عوامی تعاون کی درخواست کرتے ہیں جبکہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انکوائری مکمل ہو جائے۔

یورپ سے سے مزید