• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ نے نئے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے کروز میزائل اور ڈرونز شامل کرلئے، ایران

کراچی(نیوزڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ بحریہ نے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل اور ڈرونز شامل کر لئے ہیں اب ایران کے پاس طاقتور دھماکہ خیز جنگی مواد سے آراستہ نئے کروز میزائل ہیں جو ریڈار پر ظاہر نہیں ہوتے۔سپاہ کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل حسین سلامہ نے کہا دنیا میں آپ کو زندہ رہنے کے لیے یا تو طاقتور بننا ہوگا یا آپ ہتھیار ڈال دیں۔ کوئی درمیانی راستہ نہیں ہےملک کی طاقتور ترین سکیورٹی تنظیم کا یہ اعلان اتفاقاً مشرقِ وسطی میں مکمل جنگ کے خدشے کے ساتھ سامنے آیا ہے جب ایران نے 31 جولائی کو تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔سپاہ کے ایک بیان میں کہا گیا، "سپاہ کے بحری بیڑے میں بڑی تعداد میں کروز میزائل شامل کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید