پاکستانی معروف مذہبی شخصیت مفتی عبد القوی نے درخواست کی ہے کہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کو دانیہ ملک کہا جائے، دانیہ کا تعلق شاہ خاندان سے نہیں بلکہ ملک خاندان سے ہے۔
مفتی عبد القوی نے حال ہی میں نجی ویب سائٹ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے انٹرویو دیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے تین درجن سے زائد نکاح ہیں، انہوں نے دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر، حکیم شہزاد کو بھی مشورہ دیا کہ کہ وہ بھی مزید نکاح کریں۔
مفتی عبد القوی نے کہا کہ دانیہ شاہ سے شادی کے اور بھی 5 سے 6 افراد خواہشمند تھے، کسی کا دبئی سے تو کسی کا تعلق میرے علاقے سے تھا، حکیم شہزاد نے بھی مجھ سے دانیہ سے شادی سے متعلق مشورہ مانگا تھا، سب امیدواروں میں دانیہ شاہ سے شادی کا قرعہ حکیم شہزاد کے نام نکلا۔
مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ حکیم شہزاد نے حال ہی میں مجھ سے دانیہ شاہ کو سابق شوہر عامر لیاقت کی جانب سے ملنے والی وراثت سے متعلق شرعی مسئلہ پوچھا تھا۔
اُن کا کہنا ہے کہ میری جہاں تک کوشش ہوئی اس معاملے میں، میں حکیم شہزاد اور دانیہ شاہ کی مدد کروں گا، اگر میں اپنی اسلامی عدالتِ انصاف کے ذریعے دانیہ شاہ کا بیان قلم بند کروا کر فیصلہ دے دوں تو دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ ضرور ملے گا۔
مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے مشورہ ضرور دیا تھا مگر میں نے دانیہ اور حکیم کا نکاح نہیں پڑھوایا ہے۔