• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، جمِ غفیر اُمڈ آیا


فرانس میں سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں فرانس بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا جم غفیر اُمڈ آیا۔

ارشد ندیم کا شاندار استقبال سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد، کاشف جمیل بلوچ، پریس کونسلر سنجلہ نوید نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

پیرس کی فضا ارشد ندیم زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اس موقع ارشد ندیم نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں، صرف کرکٹ کو ترجیج دی جاتی ہے، اگر پاکستان میں گراؤنڈ موجود ہوں اور پندرہ سولہ سال کے بچوں کو موقع دیا جائے تو پاکستان کھیلوں کے مقابلوں سب سے آگے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بھی اسی عمر سے کھیلوں کا آغاز کیا تھا، کبڈی کھیلی، کرکٹ کھیلتا رہا، دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لیا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں نے کسی اور کو نہیں بلکہ ارشد ندیم کو جیتنا ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں اور تعلیم کے فروغ کےلیے بھرپور کوشش کروں گا اور ایتھیلٹ کےلیے اسٹیڈیمز بنانے کےلیے زور دوں گا۔

ارشد ندیم نے ماں باپ اور قوم کی دعاؤں سے اولمپکس میں پاکستان کو ناصرف گولڈ میڈل جتوایا بلکہ اولمپکس ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انسان جس کام کےلیے کوشش کرتا ہے اللّٰہ تعالیٰ اُسے کامیابی دیتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید