• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر سہولتیں دینا ہوں گی، ارشد ندیم، آج وطن پہنچیں گے

پیرس(رضا چوہدری) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے وہ آج اتوار رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے۔سفیر پاکستان عاصم افتخاراحمد اور سفارت خانہ کے افسران نے ان کو رخصت کیا ۔گذشتہ رات فرانس سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے ان کے اعزاز میں تقریب منعقدکی گئی ۔اس موقع پر فرانس بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا جم خفیر امنڈ آیا ۔اس موقع ارشد ندیم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف کرکٹ کو ترجیج دی جاتی ہے اگر گراونڈ ہوں اور سہولیات دی جائیں تو اور پندرہ ،سولہ سال کے بچوں کو موقع دیا جائے تو پاکستان کھیلوں کے مقابلوں سب سے آگے ہوگا میں نے بھی اسی عمر سے کھیلوں کا آغاز کیا کبڈی کھیلی ،کرکٹ کھیلتا رہا دیگر بھی کھیلوں میں حصہ لیا پھرمیں فیصلہ کیا کہ ارشد ندیم کو جیتنا ہے ۔اللہ تعالیٰ کے کرم ، ماں باپ اور قوم کی دعاؤں سے اولمپکس میں پاکستان کیلئے نہ صرف گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ولڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔ انسان جس کام کیلئے کوشش کرے اللہ تعالیٰ کامیابی دیتا ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور تعلیم کے فروغ کےلئے بھر پور کوشش کروں گا اور اتھیلیٹس کیلئے اسٹیڈیم بنانے کیلئے کوششیں کروں گا۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی و لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیا ریکارڈ قائم کیے جبکہ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2بار 90میٹر کا حدف عبور کر کے اولمپکس کی118 سالہ تاریخ رقم کی ہے اولمپکس کے میدان 118سال قبل سب سے زیادہ فاصلہ پر نیزہ پھیکنے کا جو ریکارڈ قائم ہوا تھا وہ ٹوٹ گیا۔

یورپ سے سے مزید