لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز، 8 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 1885 مقامات کی چیکنگ، 16 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ 77 خلاف ورزیوں پر 4 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے۔ڈی سی رافعہ حیدر نے کہا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ مہنگائی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی رافعہ حیدر نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ مہنگائی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔