زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں زیرِ زمین پانی کی سطح سالانہ ایک فٹ کے حساب سے گر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر فوری طور پر بارشوں کے پانی کو زمین میں منتقل کرنے کے انتظامات نہ کیے گئے تو آئندہ 50 سالوں میں زیرِ زمین پانی کی سطح 160 فُٹ سے بھی نیچے گر جائے گی۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی شہری آبادیوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن رہی ہے، خصوصاً جولائی اور اگست کے مہینوں میں اتنا پانی آ جاتا ہے کہ شہر ندی نالوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور بارش کا یہ پانی بے سود سیوریج کی نظر ہو جاتا ہے۔
زرعی یونیورسٹی کے ماہرین گھروں کی چھتوں پر برسنے والی بارش کے پانی کو ایک مخصوص راستے سے گزار کر زیر زمین منتقل کر نے کی بات بھی کرتے ہیں۔