• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

نوشہرہ کے خیرآباد افغان مہاجر کیمپ میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق بیوی کے ہاتھوں شوہرکے قتل کا واقعہ 2 روز قبل رونما ہوا، ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دیور نے الزام لگایا کہ گھریلو جھگڑے پر بھابھی نے میرے بھائی کو قتل کیا۔

ملزمہ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید