نیزہ
اسکول کی ٹیمیں بن رہی تھیں۔
مجھے بھی کھیلنے کا شوق تھا۔
میں نے کرکٹرز سے کہا،
مجھے اپنے ساتھ ٹیم میں شامل کرلیں۔
نہیں، ہمارے کھلاڑی پورے ہیں۔
تم کوئی اور کھیل کھیلو،
کرکٹرز نے ٹکا سا جواب دیا۔
مجھے کافی مایوسی ہوئی۔
پھر میدان کے دوسری جانب گیا۔
کیا آپ مجھے ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے؟
میں نے ہاکی کے کوچ سے پوچھا۔
نہیں، ہماری ٹیم پوری ہے۔
تم کسی اور کھیل میں ٹرائی کرو۔
ہاکی کے کوچ نے مشورہ دیا۔
آخر میں نے کرکٹ کا بیٹ اور ہاکی ایک طرف رکھ دیے،
اور نیزہ اٹھا لیا۔