• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض سرکاری افسران کی تنخواہ میں اضافہ کے باوجود ٹیکس کٹوتی کے بعد کمی کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )رواں مالی سال 2024-25کے بجٹ میں اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کے باوجود انکم ٹیکس کی کٹوتی کے بعد بعض کی تنخواہوں میں کمی کا انکشاف ہوا ہے ، گریڈ 20کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ماہانہ 43240روپے اضافہ ہوا، نئی شرح سے انکم ٹیکس کٹوتی کی وجہ سےتنخواہ 272روپے کم ہو گئی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے سے قبل اس کی گراس تنخواہ 5لاکھ 26ہزار 279روپے تھی ، بیس فیصد اضافے کے بعد ان کی تنخواہ بڑھ کر پانچ لاکھ 69ہزار 519روپے ہو گئی ، اس طرح ان کی تنخواہ میں ماہانہ 43ہزار 240 روپے کا اضافہ ہوا، پہلے ان کی تنخواہ پر ماہانہ انکم ٹیکس 77ہزار روپے کی کٹوتی ہوتی تھی ، اب نئی شرح سے ان کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی کٹوتی ایک لاکھ 20ہزار 512روپے کی گئی ہے ، اس طرح میری تنخواہ میں ماہانہ اضافہ 43ہزار 240روپے کے مقابلے میں 43ہزار 512روپے زیادہ انکم ٹیکس کٹوتی کی وجہ سے ان کی تنخواہ میں گزشتہ تنخواہ کے مقابلے میں 272روپے کم ہو گئی ۔
اہم خبریں سے مزید