• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے بڑا دنیا میں کوئی دہشت گرد نہیں،جمعیت علما ئےاسلام

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علم اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے نماز پڑھتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں پر ہزاروں پونڈ وزنی بم گرانے کا واقعہ عالمی ضمیر کو جنجھوڑنے کے لیے کافی ہونا چاہیے اس واقعہ نے پوری دنیا کے دلوں کو ہلا کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کا یو این او کو فوری نوٹس لینا چاہیے اگر یو این او خاموش رہا تو یہ ظلم کی انتہا ہوگی دریں اثناء جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے کھا کہ انسانی حقوق کے ٹھیکے دار غزہ میں درندگی پر خاموش کیوں ھیں ۔ نماز پڑھتے ہوئے فلسطینیوں پر ہزاروں پونڈ وزنی بم گرانے کا واقعہ صرف قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت بھی ہے اور یہ ثابت کر رہا ہے کہ اسرائیل سے بڑا دنیا میں کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔ اس واقعہ میں ایک سو سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں یہ درندگی کی یہ بدترین مثال ہے۔ انھوں نے کھا کہ اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر کے بدترین دھشت گرد ی میں برابر شرک ھے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ عالم اسلام بھی خواب غفلت میں پڑا ہوا ہے پوری دنیا کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے صرف مزمتی بیان سے ہی بات نہیں بنے گی بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے سربراہوں کو بھی چپ روزہ ختم کرنا ہوگا ۔مولانا محمد امجد خان نے حکومت پاکستان پر بھی زور دیا صرف بیانات پر اکتفا نہ کریں بلکہ اس حوالے سے سعودی عرب اور ترکی کو اپنے ساتھ ملا کر اس دہشت گردی اور بربریت کا راستہ روکنے اور ظالموں کو ظلم سے روکنے کے لیے عملی اقدامات اسلامی دنیا سے کروائیں تاکہ معصوم بچوں اور عورتوں بوڑھوں جوانوں کی زندگی محفوظ ہو سکے اور فلسطینیوں کو ان کا جائز حق جو ان کا حقیقی حق ہے ان کو مل سکے اور قبلہ اول ازادی کی تحریک کامیاب ہو سکے۔
لاہور سے مزید