برمنگھم (پ ر) سید مودودی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے موقع پر آج برمنگھم میں تقریب منعقد ہوگی جس میں قیام پاکستان کے مقاصد پر روشنی ڈالی جائے گی۔ تقریب سے مختلف سیاسی اور سماجی رہنما خطاب کریں گے۔ سید مودودی فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا کہ جس دو قومی نظریئے اور کلمےکی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا تھا 76 سال سے اس ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ملک ہمیشہ سیاسی، معاشی بحرانوں کا شکار رہا، عدل و انصاف کے دروازے بند ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کہیں جمہوریت اور اسلام نظر نہیں آتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کو سامنے رکھا جائے اور ہمارے بزرگوں نے جن مقاصد کے حصول کیلئے قربانیاں دی تھیں انہیں کبھی نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیا جائے۔