• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP اسمبلی، PTI ارکان میں پھوٹ، بل کی مخالفت کردی، حکومتی رکن کے وزیراعلیٰ پر الزامات

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی میں معدنیات ترمیمی بل کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان پھوٹ پڑ گئی ، بیشتر حکومتی ارکان نے بل کی مخالفت کردی ،حکومتی رکن کے وزیر اعلیٰ پر الزامات،حکومتی ارکان کی حکومت پر تنقید ، وزرا ءکی اپنے اراکین کو خاموش کرانے کیلئے منتیں، اپوزیشن تماشائی،ا سپیکر نے بل کی منظوری موخر کردی، اپوزیشن ارکان صوبائی وزرا کی جانب سے اپنے اراکین کو منانے اور انہیں خاموش کرانے کا تماشا دیکھتے رہے جس پر اسپیکر نے بل کی منظوری موخر کرتے ہوئے پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کردی جبکہ مردان میں یونیورسٹی کی اراضی فروخت کرنے کے اعلان پر حکومتی رکن طارق محمود اریانی نےکہاکہ دیگر علا قوں میں ترقیا تی کامو ں مگروزیراعلی نے مردان آکر اعلانات کرنے کی بجائے یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے کا اعلان کیا ، وزیر اعلیٰ نے مردان کے تمام بڑے ترقیاتی منصوبے بند کر دیئے ہیں، بیشتر صوبائی وزراء فرعون بنے ہیں، سیکرٹریوں کے دفاتر میں بھی فرعون بیٹھے ہیں ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید