• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے والی 8 خواتین سمیت 11 مسافر گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانے والے 11 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ملزمان فلائٹ نمبر PK711 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں شاہد، مجاہد، ظفر اور 8 خواتین شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق ملتان پنجاب سے ہے۔ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید