• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے گیس برآمد کے ٹرمینلز 2026ء تک تیار ہوجائیں گے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) ایک بڑی پیش رفت کے تحت روس نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ ایل این جی بر آمدات کےلیے ٹر منلز 2026ء تک تیار ہو جائیں گے ۔ اس حوالے سے گیس کی تجارت کے لیے پاکستان اور روس سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ جبکہ قطر سے حکومتی سطح پر دو طویل المعیاد معاہدے کئے جائیں گے۔ پیر کو یہاں وزارت تو انائی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پاکستان نے قطر سے گیس کی درآمد کا پہلا 15سالہ معاہدہ فروری 2016ء میں کیا تھا ۔ جبکہ قطر سے گیس درآمد کا دوسرا معاہدہ 26فروری 2021ء کو کیا گیا ۔ اس کے علاوہ 2017میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ایل این جی ٹر یڈ نگ کمپنیوں ای این آئی اورگنورسے گیس درآمد کے معاہدے کئے ۔ اس وقت پاکستان کو قطر سے ماہانہ کی بنیاد پر دو کارگو سر کاری سطح پر مل رہے ہیں ۔ جبکہ ایک کار گو ماہانہ کی بنیاد پر ای این آئی سے مل رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید