• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی صنعتوں کیساتھ امتیازی سلوک، 33 ارب کی سبسڈی نہیں ملی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نےکہا ہے کہ کہ کراچی کی صنعتوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، کورونا کے دور میں صنعتی بحالی کیلئے مختص 33ارب روپے کی سبسڈ ی آج تک کراچی کو نہیں ملی ،پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان اختلافات کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کیلئے اس سبسڈی کی فراہمی میں بے جا تاخیر ہوئی جس کا نقصان براہ راست انڈسٹری کو اٹھانا پڑ رہا ہے، اور کراچی کی انڈسٹری نے مقابلے کی فضاء کے باعث مجبور ہوکر سستے داموں اپنا مال فروخت کرکے نقصان اٹھایا۔
اہم خبریں سے مزید