• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر نوید الرب صدیقی نے مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت ہائر سکینڈری اسکولوں میں رواں سال انٹر سال اوّل کے داخلے نا دینے کے معاملے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں سکریٹری کالج ایجوکیشن خود فیصلہ کریں گے۔ دریں اثناء انٹر سال اول کے داخلوں میں سنگین بے قاعدگیوں کے بعد داخلہ پورٹل کھول دیا گیا ہے اور داخلوں میں 24 اگست تک توسیع کردی گئی ہے جب کہ امیدواروں کو آن لائن کلیم فارم جمع کرانے کا حق بھی دے دیا گیا ہے انٹر سال دوئم کی کلاسیں 15 اگست سے جب کہ انٹر سال اول کی کلاسیں 26 اگست سے شروع ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید