• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستان آزادی شو کا انعقاد

دبئی ( سبط عارف ) یوم آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا سب سے بڑا اجتماع دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوا جہاں تقریب کے مہمان خصوصی اماراتی وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا تو دس ہزار سے زائد حاضرین نے تالیوں کی گونج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پرجوش جواب دیا۔


جشن آزادی شو کا اہتمام حکومت دبئی کے تحت چلنے والے ادارے ایمرٹس لوز پاکستان نے کیا جس میں دنیا کے سب سے بڑے اوورسیز پاکستانیوں کے مرکز پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، دبئی پولیس اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا اشتراک شامل تھا۔ متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی حکومت کو دنیا بھر میں ہر خطے ہر شہر ہر ملک ہر براعظم میں ترقی اور امن کے حصول کی امید بھی ہے اور پختہ عزم بھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید