• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی دو سال کیلئے 4 ارب 80 کروڑ کی نئی ترقیاتی اسکیمیں تیار کریگی

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی دو سال کے لئے 4ارب 80کروڑ روپےکی نئی ترقیاتی ا سکیمیں تیارکرے گی میئر کراچی ان اسکیموں کو فائنل کرنے سے پہلےسٹی کونسل سے اتفاق رائے چاہتے ہیں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی افضل زیدی نےجنگ کو بتایا کہ ورلڈ بنک کے کلک پروگرام کے تحت4ارب روپے کی اسپورٹس کمپلیکس اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبےبھی ڈیزائین کے مراحل میں ہیں جبکہ ایک ارب روپے لاگت سےشاہراہ فیصل،شاہراہ ایران اور میرین پرائیڈ کی سولرائزیشن کا ٹینڈر پہلے ہی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ بارش کا سیزن ختم ہوتے ہی شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو جائےگا اس کے لئے کے ایم سی کی تیاری مکمل ہےاس کام کے لئے میونسپل چارجز سے وصول ہونے والے پیسے استعمال کریں گے میونسپل کمشنر نے ایک سوال پر بتایا کہ کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات 10ارب سے بڑھ کر13 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں یہ رقم ادا کرنا اکیلے کے ایم سی کے بس کی بات نہیں ہےاس کے لئےحکومت کی مدد چاہیئے ہو گی پورے سندھ میں لوکل کونسلیں اپنے ملازمین کو پنشن اور دیگر واجبات خود ادا کرتی ہیں لیکن کراچی میں کے ایم سیز سے زیڈ ایم سی پھر ڈی ایم سیز اور ٹاون میں ملازمین کے آنے اور جانے سے یہاں کو ئی مربو ط نظام نہیں بن سکا ۔
اہم خبریں سے مزید