• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول اور انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے جون امتحانی سیریز کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔عالمی سطح پرجون 2024میں کیمبرج کے بین الاقوامی امتحانات کے لیے 1.6 ملین سے زیادہ اندراجات ہوئے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 9% اضافہ ہے۔ پاکستان میں، 683 اسکولوں میں 100,000 سے زیادہ طلباء یا تو کیمبرج O لیولز، IGCSEs، یا انٹرنیشنل AS&A لیولز پر بیٹھے تھے۔ کیمبرج O لیولز اور IGCSEs کے لیے 226,000سے زیادہ اندراجات اور کیمبرج انٹرنیشنل AS & A لیولز کے لیے ملک بھر کے طلبہ کی جانب سے 125,000 سے زیادہ اندراجات تھے۔ کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ای میں پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، ریاضی، انگریزی زبان اور اردو بطور دوسری زبان سب سے زیادہ مقبول مضامین تھے۔
اہم خبریں سے مزید