• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیما مراد سدپارہ ریسکیو آپریشن میں جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)دوسروں کی جان بچانے والا بہادر پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ خود ریسکیو آپریشن میں جان کی بازی ہارگیا، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی ، سکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے تھے ،پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچایا ،پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے،محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔
اہم خبریں سے مزید