• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (ایجنسیاں)پی ٹی اے نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور سمز بلاک کرنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔منسوخ شدہ ‘زائدالمیعاد شناختی کارڈزاور فوت شدگان کے ناموں پر جاری سمز بلاک کردی جائیں گی‘سمز کو مرحلہ وار بلاک کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔نادرا سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے ، سمز کو تین مراحل میں بلاک کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید