• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: دکانوں پر ملبوسات کی نمائش کیلئے بے چہرہ پلاسٹک مجسمے (مینی کوئنز) کا استعمال

کابل(اے ایف پی)افغانستان کے دارالحکومت میں دکانوں کی کھڑکیوں میں دلکش بال گاؤنز اور تین ٹکڑوں پر مشتمل شادی کے سوٹ نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں -- لیکن ملبوسات کی نمائش کےلیے استعمال ہونے ولے پلاسٹک کے مجسمے ( مینی کوئنز) بے چہرہ ہیں یا دکانداروں کو کہا گیا ہے کہ ان مجسموں کے چہرے ڈھانپ دیں،۔ا یک کپڑے بیچنے والے کے مطابق، اخلاقی پولیس نے دکانوں سے کہا ہے کہ وہ مینی کوئنز کے چہروں اور ماڈلز کی تصاویر کو چھپا دیں۔22 سالہ دکاندار نے کہا، "یہ نمائش کو تھوڑا بدصورت بنا دیتا ہے،" لیکن اس کا "فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑتا"۔طالبان کے دوبارہ حکومت کے آنے کے بعد انہوں نے سخت مذہبی قوانین نافذ کئے ہیں،دکانوں پر مجسموں کے سر وں کو یا تو کالے بیگز یا پلاسٹک سے چھپا دیا گیا ہے،بعد میں یہ ان مجسموں کو بازو بھی ڈھکنے کا حکم دے سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید