• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حکومت کا اہم اقدام، 29 ہزار بچوں کیلئے غذا یونیسیف کے حوالے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امریکی حکومت کا اہم اقدام،پاکستان میں غذائی قلت کا شکار ہزاروں بچوں کیلئے غذا ئی امداد یونیسیف کے حوالے ، سیلاب زدہ علاقوں میں شدید غذائی قلت کا شکار29ہزار سے زائد بچے استفادہ کر سکیں گے، امریکن قونصلیٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی حکومت کا پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیئے اہم قدم، اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کوبچوں کی زندگیاں بچانے کے لیئے 486 میٹرک ٹن تیار شدہ صحت بخش غذا (ریڈی ٹو یوز تھیریپیٹک فوڈ) فراہم کردی گئی۔کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے غذائی امداد یونیسیف کے سپرد کی گئی۔ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی مالی اعانت سے اس غیرمعمولی امداد سے سندھ وبلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں شدید غذائی قلت کا شکار 29 ہزار سے زائد بچے استفادہ کر سکیں گے۔تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ "آج اس غذائی امداد کی فراہمی پاکستانی عوام، خواتین اور بچوں سمیت کمزور طبقات کے ساتھ امریکا کے پائیدار تعاون و وابستگی کا پختہ ثبوت ہے۔
اہم خبریں سے مزید