بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب اس سال 23 جون کو ممبئی میں نجی طور پر منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوست اور رشتے شریک ہوئے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں دونوں نے کہا کہ انکی شادی کی تقریب نہایت ہی مسحور کن تھی۔ ظہیر اقبال نے ان لمحات کا ذکر کیا جب کنیادان کی رسم (ہندو رواج کے مطابق والدین لڑکی کا ہاتھ لڑکے میں دیتے ہیں) ہوئی۔
دونوں سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ وہ انفرادی طور پر اپنی شادی کا سب اہم لمحہ بتائیں تو ظہیر اقبال نے تو کنیادان کی رسم کا ذکر کیا اور کہا یہ میری زندگی کا سب سے حسین لمحہ تھا۔
انھوں نے کہا اس رسم میں پندرہ منٹ کی تاخیر بھی ہوئی اور ہم سب بیٹھے تو میں نے انکا ہاتھ تھاما، ہم دعائیں کر رہے تھے، اس دوران سوناکشی نے مجھ سے کہا کیا آپ سن رہے ہیں اذان ہورہی ہے۔ تو یہ بہت خوبصورت لمحہ تھا۔
پنڈت اپنے منتر پڑھ رہے تھے، جبکہ شادی کی رسومات کے پس منظر میں اذان کی آواز بھی آ رہی تھی، میں نے محسوس کیا کہ کہ یہ آسمانی رضامندی تھی، جس پر سوناکشی نے بھی اقرار کیا کہ ہاں ایسا ہی ہے۔