• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سے متعدد بار مطالبہ کیا گیا کہ میں والد عدنان سمیع خان کیخلاف بولوں، اذان سمیع خان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے معروف موسیقار، اداکار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سے متعدد بار مطالبہ کیا گیا کہ میں عوامی سطح پر اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف بولوں، ان سے قطع تعلق کرلوں اور لاتعلقی کا اعلان کردوں۔

حال ہی میں گلوکار و اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ سے کئی بار کئی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ میں اپنے والد سے لاتعلقی کا اظہار کروں، جبکہ میں اپنے والد سے بہت محبت کرتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی میں کئی چیزوں سے اتفاق نہیں کرتا، میں ان کی بہت بحیثیت والد بہت عزت کرتا ہوں۔

اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے کہا کہ جب کبھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کرتا ہوں تو لوگ کمنٹس میں تبصرے کرتے ہیں اور کہتے ہیں غدار کا بیٹا، جبکہ میں تو یہاں رہتا ہوں۔ میں نے پاکستانی انڈسٹری میں رہنے اور کام کرنے کا انتخاب کیا۔ پھر بھی مجھے اپنے والد کے فیصلوں پر نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کی بھارت میں بہت عزت ہے، ان کے پاس وہاں کی شہریت ہے، میں جب چاہوں وہاں جاسکتا ہوں، لیکن میں کبھی نہیں گیا، مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ میری والدہ اور آبا واجداد حب الوطن ہیں، کیا مجھے پوری زندگی یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ میں بھی حب الوطن ہوں؟

انہوں نے اعتراف کیا کہ ایسی تنقید کافی تکلیف دہ ہے کیونکہ میں خود بھی بہت محب وطن ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید