پاکستانی لیجنڈ گلوکار استاد حامد علی خان کے بیٹے اور مقبول گلوکار ولی حامد خان نے طلاق کے 8 سال بعد پہلی بار سابقہ اہلیہ و اداکارہ نور بخاری سے متعلق عوامی سطح پر اظہار خیال کیا۔
حال ہی میں گلوکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ پروگرام ایک سیگمنٹ میں گلوکار سے پاکستان کی مختلف اداکارؤں کی اداکاری کو نمبر دینے اور ان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے کہا گیا۔
اس سیگمنٹ میں جب ماضی کی اداکارہ اور ان کی سابقہ اہلیہ نور بخاری کا نام لیا گیا تو ولی حامد نے انہیں بہت اچھی دوست قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ نور بخاری ایک بہترین اداکارہ اور ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔ ان کی اداکاری کو 10 میں سے 9 نمبر دوں گا۔
واضح رہے کہ ولی حامد اور نور بخاری 2015ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن ان کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور دونوں نے 2017ء میں عدالت کے ذریعے طلاق لی۔