• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘، نیٹ فلکس پر ویوز کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے مطابق اینی میٹڈ سیریز ’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی فلم بن گئی ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق اینی میٹڈ ہٹ سیریز ’کے پاپ ڈیمن ہنٹرز‘ باضابطہ طور پر پلیٹ فارم کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی فلم بن گئی ہے۔ اس نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

راواں سال 20 جون کو ریلیز ہونے والی اس ایکشن میوزیکل فلم کو اب تک 236 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

یہ فلم ہنٹرز نامی کے پاپ تصوراتی گرل بیڈ کی کہانی ہے جس کے تینوں ارکان اپنے موسیقی کے ہنر کو استعمال کرکے، پاپ اسٹارز کے طور پر پرفارم کرتے ہوئے خفیہ طور پر دنیا کو ڈیمن (شیطان) سے بچاتی ہیں۔

فلم کے شائقین اس سیریزز کی دلچسپ اینیمیشن اور جنوبی کوریا کی جدید و روایتی ثقافت کی عکاسی کو خوب سراہا رہے ہیں۔

اس سے قبل 2021 میں ریلیز ہونے والی ایکشن کامیڈی سیریز ’ریڈ نوٹس‘ کو سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز کا اعزاز حاصل تھا، جس کے 230.9 ملین ویوز تھے۔

اس سیریز کی کامیابی صرف نیٹ فلکس تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے 4 ساؤنڈ ٹریکس، گولڈن، یور آئیڈل، سوڈا پاپ، اور ہاؤ اٹ ڈن، نے بھی ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں۔ یہ چاروں گانے بیک وقت بل بورڈ کے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید