تیلگو اداکاروں الو ارجن اور رام چرن کی دادی اور چرنجیوی کی ساس الوکناکا رتنم 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چرنجیوی نے اپنی ساس الو کناکارتنم کی اچانک موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا ہے۔
نامور اداکار اور پدم شری ایوارڈ یافتہ الو رامالنگیا کی اہلیہ، الو ارجن کی دادی، رام چرن کی نانی اور چرنجیوی کی ساس الوکناکا رتنم آج صبح 94 سال کی عمر میں کئی بیماریوں میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسیں۔
یہ خبر سننے کے بعد الو ارجن کو ممبئی سے حیدرآباد پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب چرنجیوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا ہے جس میں انہوں اپنی ساس کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور لکھا ہے کہ ہماری ساس شری الو رامالنگیا گارو کی اہلیہ، کناکارتنم گارو کی موت انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، وہ محبت، ہمت اور زندگی کی اقدار جو انہوں نے ہمارے خاندانوں کو سکھائیں وہ ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
چرنجیوی نے اپنی ساس کی روح کے سکون کے لیے دعا بھی کی ہے۔